جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کرکٹر احمد شہزاد کے گھر ننھی پری کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔

احمد شہزاد نے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ نے انہیں بیٹی سے نوازا ہے۔‘

قومی کرکٹر کو بیٹی کی پیدائش پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے دعائیں اور مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

شاہد آفریدی نے احمد شہزاد کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہت بہت مبارک ہو، لکی بوائے۔‘

سہیل تنویر نے احمد شہزاد کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ماشا اللہ، آپ اور آپ کی فیملی کو بہت بہت مبارک ہو بھائی۔‘

فاسٹ بولر انور علی نے بھی انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’اللہ پاک نصیب اچھے کرے۔‘

سابق کپتان سرفراز احمد نے لکھا کہ ’ماشا اللہ، مبارک ہو بھائی۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں