بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

’طیب طاہر کو اوپر کے نمبر پر کھلانا چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ طیب طاہر کو اوپر کے نمبر پر کھلانا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے احمد شہزاد سے سوال کیا کہ آپ کو لگتا ہے کہ ٹیم میں صحیح تبدیلیاں کی گئی ہیں کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کی جگہ جو لایا گیا ہے وہ صحیح ہے یا کسی اور کی جگہ لایا جاسکتا تھا؟

احمد شہزاد نے کہا کہ کامران غلام کو شاٹ سلیکشن پر ٹیم سے باہر کیا گیا ہے جب فخر زمان کھیل رہے تھے تو آپ نے شاٹ کس طرح کا مارا ہے لیکن یہ صرف ان کے لیے ہی تھا یا کوئی بھی کھلاڑی غلط شاٹ کھیلے گا تو اسے باہر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعود شکیل کو لے کر آئے ہیں، محمد رضوان، آغا سلمان یہ تینوں ایک ہی اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہیں۔

اوپنر بیٹر نے کہا کہ طیب طاہر بہت تیز کھیلتا ہے آپ اسے اوپر لے کر آئیں تاکہ لائن سے آپ کے تینوں کھلاڑی ایک طرح کے نہ ہوں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں لیکن طیب طاہر کو اوپر کے نمبر پر کھلاسکتے ہیں جو اسپنر کو بھی اچھا کھیلتا ہے۔

محمد حسنین سے متعلق انہوں نے کہا کہ حسنین کو جتنا کھیلنا چاہیے تھا اتنا نہیں کھیلے لیکن اس وقت بھی وہ کھیلتے تھے ردھم نہیں لگتا تھا، آج وہ کھیلیں پاکستان کو میچ جتوائیں تو پھر کوئی ان کے خلاف بات نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ محمد حسنین نے ہیرو کب بننا ہے کب تک دوسروں کے سہاروں پر کرکٹ کھیلیں گے، ایک میچ جتوادیتے ہیں تو ساری دنیا آپ کے گن گانے لگ جاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں