جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

احمد شہزاد نے ویرات کوہلی سے موازنے پر خاموشی توڑدی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے اپنا موازنا ویرات کوہلی سے کیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

قومی کرکٹر احمد شہزاد سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں سوشل میڈیا صارف کے سوال سے متعلق پوچھا گیا جس میں صارف نے کہا کہ میرا تعلق ممبئی سے ہے، آپ پہلے ویرات کوہلی جیسے لگتے تھے کیا آپ کو بھی ایسا لگتا ہے؟

احمد شہزاد نے کہا کہ کوہلی اور میری مشابہت تھی لیکن اس کے بعد اگر آپ کوہلی کو دیکھیں تو کچھ چیزیں انہوں نے ایسی کی ہیں، ان کی فٹنس بہت اچھی ہے جس کی وجہ سے ان کا چہرہ بالکل بدل گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جب ویرات کوہلی کی ’جو لائن‘ کلیئر ہوئی تو مشابہت تھوڑی سی ختم ہوگئی۔

احمد شہزاد نے کہا کہ اگر آپ بطور کھلاڑی بات کریں تو وہ اس جنریشن کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں بلکہ ایک رول ماڈل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے دھڑلے کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے اور ایسے کھلاڑی کی دشمنی بھی ہوجاتی ہے سب لوگ یونہی تنقید کرنے لگ جاتے ہیں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ ویرات کوہلی نے اپنی شاندار سنچریوں کی بدولت کئی میچز جتوائے ہیں اور وہ بھارت کے میچ ونر کھلاڑی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں