قومی کرکٹر احمد شہزاد نے بالآخر بتادیا ہے کہ انہیں بابر اعظم سے کیا مسئلہ ہے۔
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں پی ایس ایل میں شامل نہ ہونے اور بابر اعظم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میرا جونیئر ہے مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اسے کپتان غلط بنایا گیا، پاکستان میں ہوتا یہ ہے کہ یہ نہیں دیکھتے کہ اس کی کوالٹی ہے کہ نہیں بس دیکھا جاتا ہے پرفارمر ہے تو ساری چھریوں کا رخ ادھر اُدھر پی سی بی سلیکٹر اس ایک لڑکے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں۔
احمد شہزاد نے کہا کہ پی سی بی والے اس کے پیچھے چھپے ہیں، بابر کی ساری پرفارمنس بی، سی، ڈی ٹیم کے خلاف تھیں، ان کی ٹیموں میں بولرز نہیں ہوتے تھے جب ہم نے پریشر ڈالا تو ٹیمیں پاکستان آنے لگیں ان کے اہم کھلاڑی نہیں آتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو آئی سی سی کے چار ایونٹس ملے ہیں، کوئی اس پر بات نہیں کرتا، چار ایونٹس میں ان کی پرفارمنس نکال کر دیکھ لیں، میں نے ان پر تنقید نمبرز دیکھ کر گئی کوئی ذاتی مسئلہ نہیں تھا۔
احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے بغیر کارکردگی کے اپنے دوستوں کو ٹیم میں برقرار رکھا، اب ون ڈے میں آپ نے ابرار احمد کو رکھا ہے تو پرفارمنس دیکھ لیں لیکن پہلے وہ شاداب کو ٹیم سے نکال ہی نہیں رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ابرار احمد مسٹری اسپنر ہے وہ پہلے چار اوور میں دو آؤٹ کردیتا ہے۔
احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس پر 8 لڑکوں نے قبضہ کیا ہوا تھا اور پاکستان کو ہروائے جارہے ہیں پھر یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ کوئی کچھ نہ کہے، میڈیا کو چپ کروانے کے لیے کھلاڑی کو باہر کیا پھر اگلی سیریز میں دوبارہ شامل کرلیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اور پی سی بی سے مجھے یہی شکایت ہے۔