منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

احمد شہزاد کپتان مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کو کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں راولا کوٹ ہاکس کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

کشمیئر پریمیئر لیگ میں راولا کوٹ ہاکس کے چیئرمین جان ولی شاہین نے احمد شہزاد کو کپتان بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرکٹر کو ان کے وسیع تجربے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد نے ناصرف گزشتہ سیزن کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ہمارے نوجوان کرکٹرز کو بھی ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔


دوسری جانب احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ راولاکوٹ ہاکس ان کے دل کے بہت قریب ہے اور وہ اس سیزن میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سیزن میں ٹائٹل جیتنا میرے کیریئر کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے اور انشااللہ اس سیزن میں بھی ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ میرا مقصد ٹیم کے نوجوانوں اور خاص طور پر کشمیری کرکٹرز کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرنا اور انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں