اشتہار

ریسٹورنٹ جہاں لوگ مُردوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں، سنسنی خیز ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد: بھارتی شہر احمد آباد میں ایک ایسا ہوٹل موجود ہے جہاں شہریوں کو مُردوں کے سنگ بیٹھ کر کھانا کھانے کا موقع ملتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو احمد آباد کے لکی ٹی اسٹال کی ہے، جسے ’دی نیو لکی ریسٹورنٹ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

لوگ عام طور پر کسی قبرستان کا دورہ کسی افسوس ناک موقع پر کرتے ہیں، جیسا کہ میت دفنانا یا دنیا سے گئے اپنے پیاروں کی یاد منانا، تاہم احمد آباد میں ایک ایسا ہی قبرستان ہے جہاں لوگ اپنے دوستوں سے ملنے اور چائے پینے کے لیے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

دراصل لال دروازہ احمد آباد میں کرشنن کٹی نامی شخص نے ایک قبرستان میں اپنی دکان کھول دی تھی، یہ لکی ٹی اسٹال اتنا مشہور ہوا کہ یہاں مشہور و معروف پینٹر ایم ایف حسین بھی آیا کرتے تھے۔ یہ 72 سال پہلے قائم ہوا تھا اور تب سے یہاں مہمان اپنے اردگرد رکھے تابوتوں کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں۔

کرشنن نے اپنے ریسٹورنٹ کے لیے قبروں کو ہٹانے کی بجائے ان کے درمیان کی جگہ صاف کر کے میزیں لگانا پسند کیا، اور یوں یہ اس حوالے سے ایک مشہور جگہ بن گئی، انھوں نے قبروں کے ارد لوہے کی جالیاں لگا دی تھیں۔

حال ہی میں ایک فوڈ بلاگر نے چائے کی دکان کے اندرونی حصے کی ایک ویڈیو بنا کر پوسٹ کی تو یہ وائرل ہو گئی، اور ریسٹورنٹ پھر زیر بحث آنے لگا۔

ریسٹورنٹ میں لگی ایم ایف حسین کی پینٹنگ

دل چسپ بات یہ ہے کہ ہر صبح عملہ تمام قبروں کو صاف کرتا ہے اور انھیں تازہ پھولوں سے مزین کرتا ہے، اطلاعات کے مطابق معروف آرٹسٹ ایم ایف حسین اس ٹی اسٹال میں اکثر آ کر بیٹھتے تھے، انھوں نے 1994 میں دکان کے مالک کو اپنی ایک پینٹنگ بھی تحفے میں دی تھی، جو آج بھی وہاں دیوار پر ٹنگی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں