اسلام آباد: :وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری پاک چین دوستی کامنہ بولتاثبوت ہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے 2030میں مکمل ہونگے، ہم صرف سیاسی ملک بن کررہ گئے ہیں، معاشی ترقی کےبغیرتمام خواب ادھورےرہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری پاک چین دوستی کامنہ بولتاثبوت ہے، ہمیں چین کی تیزرفتارمعجزاتی ترقی کی تقلیدکرنی چاہیے، چین کےساتھ مضبوط دوستی کی تعریف الفاظ میں ممکن نہیں۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے2013میں حکومت سنبھالتےہی چین کادورہ کیا، چین کےساتھ طویل المدتی اسٹریٹیجک پلاننگ کررہےہیں، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے2030میں مکمل ہونگے، چین اپنی ترقی سے دیگرممالک کو بھی مستفید کررہا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں ترقی کیلئے چین سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، لانگ ٹرم پلان نےسی پیک کواسٹرٹیجک شراکت داری میں بدل دیا، 1980میں پاکستان کی فی کس آمدن 3 ڈالر،چین کی 200ڈالرتھی، آج پاکستان کی فی کس آمدن 1600ڈالر،چین کی 8000ڈالر ہے
مزید پڑھیں : سی پیک کو دیکھ کر پتہ لگتا ہے کون ہمارے ساتھ مخلص ہے، احسن اقبال
انکا کہنا تھا کہ چین ایک ٹریلین ڈالرکی درآمدات کررہاہے، ہم صرف سیاسی ملک بن کررہ گئےہیں، پاکستان میں معاشی تبدیلیوں کے بارے میں نہیں سوچا گیا، دفاعی معاہدوں سےنہیں جی ڈی پی سےملکوں کی عزت ہے، معاشی ترقی کےبغیرتمام خواب ادھورے رہیں گے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ سی پیک نے ہمیں خوشحالی کاموقع دیا، چین نےسیاسی استحکام اور اقتصادی پالیسیوں سے ترقی کی، چین نےاس وقت سرمایہ کاری کی جب سخت ضرورت تھی، جب ہم آئے تھے یوپی ایس چارج کیلئے بھی بجلی نہ ہوتی تھی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے46 ارب ڈالر کے منصوبے ستمبر 2014 میں شروع ہوناتھے، سیاسی حالات کے باعث منصوبہ 8 ماہ تاخیر کا شکار ہوگی، اپریل 2015 سے پہلے پاکستان کو دیوالیہ قرار دیا جارہا تھا۔