تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

‘ہمارے آرمی چیف قطر گئے تو اس نے سستی گیس کی پیشکش کی’

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں گیس مہنگی ہوچکی، عمران نیازی خزانہ کو جھاڑو پھیر گیا ہمارے آرمی چیف قطر گئے تو اس نےسستی گیس کی پیشکش کی۔

لوڈشیڈنگ پر وفاقی وزیر ںے عجیب منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ملک میں غیرمعمولی گرمی پڑی ہے موسم بہار نہیں آیا سیدھا موسم گرما آگیا زیادہ گرمی ہونےسےڈیمانڈمیں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےآج لوڈشیڈنگ سےمتعلق اجلاس بلایاتھا عوام کو پتا ہونا چاہیےکہ آج ملک میں لوڈ شیڈنگ کیوں ہورہی ہے آج ملک میں ساڑھے3ہزارمیگا واٹ سےزائد بجلی کے منصوبے بندہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کےمنصوبوں کوچلانےکیلئےملک میں گیس نہیں ہے عمران خان حکومت نے وقت پرایل این جی کے سودے نہیں کیے دوسری وجہ وہ ملک کا خزانہ خالی کر گئے ہیں ملک کے خزانے میں پیسا نہیں ہے پٹرول، گیس،خوردنی تیل یوکرین جنگ کےباعث5گنامہنگاہوگیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران حکومت نےپیشکش ٹھکرائی وہ مہنگی گیس خرید کر کمیشن کمانا چاہتے تھے ہمارے آرمی چیف قطر گئے تو اس نےسستی گیس کی پیشکش کی۔

Comments

- Advertisement -