بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

احسن اقبال برگر کھانے گئے ’چور چور‘ کے نعرے لگ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال معروف فوڈ ریسٹورنٹ میں برگر کھانے گئے تو عوام نے چور چور کے نعرے لگادیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر کو ریسٹورنٹ میں دیکھ کر عوام نے چور چور کے نعرے لگادیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن اقبال ہوٹل میں موجود ہیں اور قریب کھڑے عوام نعرے لگا رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا احسن اقبال کو برقع پہن کر عوام میں جانے کا مشورہ

احسن اقبال نے ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ آج سرگودھا کے علاقے بھیرہ میکڈونلڈ میں ایک فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی جو بظاہر خود کو ایلیٹ کلاس سمجھتی ہے مگر مکالمہ کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرے بازی شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئی تو لوگوں نے بی نعرے لگانا شروع کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں