اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

دھرنے والے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، انکا مقصد کامیاب نہیں ہوگا، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنے والے چاہتے ہیں 2،3لاشیں اٹھائیں اور ہنگامہ آرائی ہو لیکن ہم نہیں چاہتے کہ ماڈل ٹاؤن جیسا کوئی دوسرا سانحہ ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سی پیک سے متعلق جےسی سی اجلاس سے پہلے مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ساتواں جے سی سی کا اجلاس20اور21نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ دھرنے والوں کا مقصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دھرنے والوں نے کارروائی جاری رکھی تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

اجلا س میں وزیراعظم آزاد کشمیر، گورنراور وزیراعلیٰ کےپی کے، چاروں صوبوں کے سیکریٹریز منصوبہ بندی اور دیگرحکام شریک تھے، اجلاس میں جےسی سی سے متعلق صوبوں کے منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔

سی پیک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہے، منصوبے میں پرائیویٹ سیکٹر کا بھی اہم کردار ہے، سی پیک پر پورا پاکستان ایک پیج پر ہے،سب جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔

اجلاس سے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد و اتفاق سے سی پیک منصوبہ حقیقت بن چکا ہے، سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں روزگار کے مزید مواقع پیداہوں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کا افتتاح رواں ماہ کردیا جائےگا، توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر منصوبوں کو مکمل کیا جارہاہے۔

سی پیک کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے دوسرے فیزمیں صنعتی تعاون کو بڑھایا جائے گا، خصوصی اقتصادی زونز کی ملکیت صوبوں کےحوالے کی جارہی ہے، بلوچستان میں پینے کےصاف پانی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائےگا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں