پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

’سندھ میں وفاقی منصوبے بتا دیں جن پر کام ہو رہا ہے‘ احسن اقبال نے کیا جواب دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے سندھ میں جاری وفاقی منصوبے گنوا دیے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال سے صحافی نے سوال کیا کہ سندھ کے کوئی 5 بڑے منصوبے بتا دیں جن پر وفاق  کام کر رہا ہے؟

جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہم کےفور پر کام کر رہےہیں، کراچی حیدرآباد موٹروے پر الائنمنٹ کی جائے گی، اب اختیارات صوبوں کے پاس ہیں انہوں نےکرنا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنےکیلئے تیار رہنا ہے فوڈسیکیورٹی، واٹر سیکیورٹی پر کام کرنے کی ضرورت ہے چوتھا حصہ توانائی اور انفرااسٹرکچر کا ہے توانائی بہت مہنگی ہو چکی، اللہ نےہمیں اتناکوئلہ دیا ہے400سالوں کیلئےسستی بجلی مل سکتی ہے سندھ میں ونڈ اور سولر انرجی کے مواقع ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہو گئی پاکستان کی بہتری کے لیے ہمیں ملکر کام کرنے ہیں اس وقت ہمیں کسی سیاسی لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہمیں ایک اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے سندھ حکومت نے ہمیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں