بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

’2047 تک پاکستان کو دنیا کی ٹاپ 15 معیشتوں میں شامل کرنا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2047 تک پاکستان کو دنیا کی ٹاپ 15 معیشتوں میں شامل کرنے کا ہدف ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد میں میری ٹائم سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا جو یوٹرن ہوا تھا اس سے واپس نکل رہے ہیں اور تمام معاشی اعشاریے دوبارہ بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان میں مہنگائی 44 ماہ کی کم ترین سطح پر ہے ۔ 2047 تک پاکستان کو دنیا کی ٹاپ 15 معیشتوں میں شامل کرنا ہدف ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ایس سی او سمٹ کی بدولت پاکستان عالمی سفارت کاری کے سینٹراسٹیج پر ہوگا۔ پاکستان بہترین حکمت عملی سے ترقی پذیر ممالک سے تعاون کا خواہاں ہے اور پائیدار سمندری نظم ونسق کے فروغ کے لیے پُر عزم ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت مضبوط نہ ہو تو دفاع اور غربت کے خاتمے کیلیے پیسہ نہیں ہوگا۔ سی پیک گیم چینجر کے طور پر پاکستان کو ملا لیکن کرپشن کے جھوٹے الزامات لگا کر سی پیک کو نقصان پہنچایا گیا۔ جب قوم غلطی کرتی ہے تو سزا نسلیں برداشت کرتی ہیں۔ اقتصادی ترقی اور پائیداری کیلیے متوازن نقطہ نظر یقینی بنانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 سال تک گوادر ڈیپ سی پورٹ کی ڈریجنگ نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اس کی گہرائی کم ہوگئی۔ ہم نے دوبارہ آتے ہی گوادر کو بطور ڈیپ سی پورٹ بحال کیا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ بلیو اکانومی جدت کے ساتھ تبدیلی کا موقع فراہم کرتی ہے اور میری ٹائم ٹریڈ وسیکیورٹی قوموں کی طاقت میں ہمیشہ سے اہم ہے۔ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے پاس پٹرولنگ کیلیے جدید جہاز ہیں۔ یہ سمپوزیم تجربات اور تحقیق سے انمول پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں