ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کا 4 سالہ دور حکومت منصوبہ بندی کے بغیر گزرا، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا 4 سالہ دور حکومت منصوبہ بندی کے بغیر گزرا۔

عالمی یوم تعلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں خوشحالی لانے کا سب سے آسان راستہ تعلیم ہے لیکن پاکستان بدقسمتی سے تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہے، نواز شریف اور شہباز شریف ہر دور میں تعلیم پر فنڈز بڑھاتے ہیں، 2013 سے 2018 اعلیٰ تعلیم کیلیے فنڈز دگنے سے زیادہ کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے جیلوں سے چیخیں نہیں ماریں، احسن اقبال

- Advertisement -

احسن اقبال نے کہا کہ دنیا میں کوئی ملک 90 فیصد خواندگی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا لہٰذا ترقی کیلیے پرائمری اسکول میں 100 فیصد داخلہ یقینی بنانا ہوگا، خواندگی کی شرح بڑھانے کیلیے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، بچے اسکول جانا چاہتے ہیں انہیں مواقع دینا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام کے تحت نیا جامع نصاب دیں گے اور ٹیچرز ٹریننگ کا ادارہ بنائیں گے، حکومت مسلسل تعلیمی اصلاحات متعارف کروا رہی ہے، تعلیمی میدان میں شفافیت لانا ہوگی اور طبقاتی تقسیم ختم کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان بہت جلد پاکستان کا سب سے امیر صوبہ بننے والا ہے، معدنیات اور تعلیم کا فروغ بلوچ قوم کا مستقبل روشن کرے گی، بلوچستان کے چپے چپے کو تعلیم سے آراستہ کریں گے، پہلی دو سہ ماہی میں ترقیاتی بجٹ سست ہوتا ہے، پہلی دو سہ ماہی میں پراجیکٹ شروع ہونے کی وجہ سے وقت لگتا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں ترقیاتی بجٹ 12 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد رہ گیا تھا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں صوبائی منصوبے وفاق کے بجٹ میں ڈالے گئے۔

احسن اقبال کہتے ہیں کہ پاکستان ابھی آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے اور آئندہ 3 سال تک پروگرام میں رہیں گے، آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے معاشی ترقی کا ہدف حاصل کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں