اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال امریکہ کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوگئےجہاں وہ ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال امریکہ کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیرداخلہ احسن اقبال ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت اور جنوبی ایشیا میں باہمی ربط پر کانفرس سے خطاب بھی کریں گے
ترجمان وزارت داخلہ کےمطابق احسن اقبال جان ہاپکن یونیورسٹی میں دہشت گردی کے خلاف ملکی حکمت عملی پرلیکچر دیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے دورہ امریکہ کے دوران امریکی ہم منصب سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں تھی اور افغانستان سے متعلق نئی امریکی پالیسی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
افغانستان کا 40 فیصدعلاقہ دہشت گردوں کےقبضےمیں ہے‘ خواجہ آصف
یاد رہے کہ 4 روز قبل واشنگٹن میں پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کررہے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے زیادہ ترمحفوظ ٹھکانےافغانستان میں ہیں۔
امریکہ کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ کارروائی کی پیشکش کی ہے، خواجہ آصف
واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اب وہ کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا چنانچہ پاکستان نے امریکہ کوحقانی نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ آپریشن کی پیشکش ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔