اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی قوم اور اداروں سے معافی مانگیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قوم اور اداروں سے معافی مانگیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اگر سیاست میں دوبارہ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں قوم اور اداروں سے معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر اعتراف کرچکے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے، مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا جس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

- Advertisement -

احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ بجٹ میں کل محاصل 7 ہزار ارب روپے تھے، قرضوں کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار ارب روپے درکار تھے اور ایک ہزار ارب روپے خسارے کا سامنا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو ایک غیرمعمولی صورتحال کا سامنا تھا، موجودہ بجٹ پر لوگ تنقید اور تقریر کرسکتے ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنے وسائل میں اضافہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں معیشت کی بہتری کے لیے برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت میں ہم نے پانچ ترجیحات پر کام کیا جس سے ہم پاکستان کو مسائل سے نجات دلاسکتے ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب کو ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں