ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

’شرپسند عناصر چاہتے ہیں کہ ایس سی او اجلاس متاثر ہو‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر چاہتے ہیں کہ ایس سی او اجلاس متاثر ہو۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد میں ماڈل کالج میں ٹیچرز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں داخلی انتشار کا شکار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس منعقد ہونے جارہی ہے، شرپسند چاہتے ہیں کہ ایس سی او اجلاس متاثر ہو۔

- Advertisement -

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے لیکن افسوس بعض عناصر سڑکوں پر انتشار پھیلا رہے ہیں، پاکستان کو بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کا خواب کچھ لوگوں کے لیے مذاق تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایٹمی ملک کی ذمہ داری اسے سونپی گئی جس نے یونین کونسل بھی نہیں چلائی، غیرتجربہ کار قیادت کے نتیجے میں ملکی ترقی رک سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ قائم کررہی ہے، چین سی پیک کا نیا مرحلہ شروع کرنے کی بات کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کیلئے فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس سی او سمٹ کیلئے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی، فوج ایس سی او سمٹ کے دوران اسلام آباد میں 17 اکتوبر تک تعینات رہے گی۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں