جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بلوچستان میں دہشت گردی مغربی سرحد پار سے ہورہی ہے، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی مغربی سرحد پار سے ہورہی ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانی اور کامیابی بے مثال ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی امور زیر بحث آئے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنادیں گے، ہمارا نصب العین پاکستان اور خطے میں امن کو مستحکم کرنا ہے۔

یہ پڑھیں: غربت کے خلاف چین کے ماڈل کو اپنانا ہوگا،احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کامیابی سے جاری ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا نیا چہرہ ابھر رہا ہے، اقتصادی تعلقات چاہتے ہیں، برطانیہ میں مقیم پاکستانی تعلقات کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہا، تھامس ڈریو نے کہا کہ برطانیہ اپنے کسی شہری کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں