جمعہ, ستمبر 13, 2024
اشتہار

نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران احسن اقبال کا موبائل فون چوری

اشتہار

حیرت انگیز

مریدکے: وفاقی وزیر احسن اقبال کا نماز جنازہ کی ادایگی کے دوران موبائل فون چوری ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال مرحوم رکن اسمبلی رانا افضال کی نماز جنازہ میں شریک تھے اس دوران ان کا موبائل فون چوری ہوگیا۔

موبائل فون چوری ہونے پر ضلعی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور تاحال موبائل فون نہ مل سکا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق جیب کتروں کی تلاش جاری ہے، جلد موبائل فون ریکور کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین انتقال کر گئے تھے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ رانا افضال حسین کو اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

مرحوم رانا افضال حسین وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی تھے، رانا افضال حسین مرحوم رکن قومی اسمبلی رانا عتیق انور کے والد تھے۔

خاندانی ذرائع کا بتانا تھا کہ رانا افضال حسین کی میت آبائی گاؤں ننگل کس والا مریدکے نارووال روڈ پہنچا دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں