ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائیگا: احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے بجٹ پر آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو ریلیف دینگے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی۔

اس موقع پر احسن اقبال نے انجینئرز کیلئے بجٹ میں مطالبات شامل کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تاخیر وزیراعظم کے بیرون ملک دورے کی وجہ سے ہوئی اور عید بھی ہے، بجٹ پر آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں ہے عوام کو ریلیف دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے قومی اتحاد متاثر ہو، بھارت کی آبی جارحیت کا مقابلہ کریں گے اور دیا میر بھاشاڈیم سمیت تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائیگا۔

فوج کی تمام فورسز کی تنخواہیں ڈبل اور دفاعی بجٹ بڑھانا پڑے گا: فیصل واوڈا

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے بانی عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے تنہا رہ گئی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سراہا جارہا ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کا ردعمل  مثبت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ 6 اور 7 مئی کو بھارت نے جارحیت کے دوران نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو بھی نشانہ بنایا تھا جس سے ڈیم کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں