اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان 100 دن کا لولی پاپ دے رہے ہیں، عمران خان کو خیبرپختونخواہ ملا تھا، وہاں انھوں نے بھلا کیا کام کیا؟
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے 54 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس اجلاس کی صدارت کا موقع ملا، اللہ نے سی پیک مکمل کرنے کے لئے نئی زندگی دی.
وزیر داخلہ نے کہا کہ چین سی پیک پر چائنا ایڈ سے فنڈنگ فراہم کرے گا، پہلے یہ فنڈنگ چین ایم او ایف کے تحت فراہم کرتا تھا.
انھوں نے کہا کہ میرپور، مظفرآباد، مانسہرہ کی سڑکوں کے منصوبے مکمل ہوں گے، نیواسلام آبادایئرپورٹ کے باہر بھی اکنامک زون بن سکتا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ انتخابات سے سی پیک متاثرنہیں ہوگا، اب تک سی پیک سے 30 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوچکی ہے، ہم دوسروں کی سیاسی جنگیں لڑتے رہےہیں.
احسن اقبال نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو پنجاب کی نقل بھی نہ کرسکے، انھوں نے خیبر پختون خواہ میں کچھ نہیں کیا.
احسن اقبال نے کہا کہ میرے جسم میں پیوست گولی نکل نہیں سکتی، یہ گولی ہمیشہ سی پیک کی یاددلاتی رہے گی.
احسن اقبال پر حملہ: جے آئی ٹی اراکین ملزم سے مزید تفتیش کررہے ہیں، آئی جی پنجاب
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔