پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

‘مسلح افواج نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیے’

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیے اور بھارت کے کروڑوں ڈالر سے خریدے گئے جہاز کباڑخانے کی زینت بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نےکئی گنابڑےدشمن سےکامیابی حاصل کرکےدنیامیں پرچم بلند کیا، 6 ستمبرکوبھی رات کی تاریکی میں حملہ کرنےوالوں کومنہ کی کھانی پڑی تھی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ 7 مئی کورات کی تاریکی میں بھارت نے بے گناہ بچوں کو شہید کیا اور پاکستان نے فیصلہ کیاکہ ہم نے اس کا منہ توڑ جواب دینا ہے، اللہ کا شکر ہے ایسی قیادت تھی جسے معلوم تھا، دشمن کو کیسے جواب دینا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سال 2019 میں حملہ ہوا تو وزیراعظم نے کہا تھا کیا بھارت پرحملہ کردوں؟ 10 مئی کو مسلح افواج نے ایسا جواب دیا کہ دن میں تارے دکھا دیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایسا جواب دیا کہ 2 گھنٹے میں بھارت کی چیخوں کی آوازیں امریکاتک پہنچ گئیں، بھارت نے امریکا سے مطالبہ کیا جنگ بندی کرنا چاہتے ہیں، پاکستان نے جنگ کو کبھی آپشن میں نہیں رکھا ہمیشہ امن کی بات کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے دفاع کی پوری تیاری کا منصوبہ سامنےرکھا، میزائلوں کی جنگ نہ لڑیں ترقی میں سبقت کی جنگ لڑیں لیکن بھارت امن کو ہماری کمزوری سمجھ بیٹھا تھا۔

وزیر منصوبہ بندی نے واضح کیا کہ دھرتی پرکوئی میلی نگاہ ڈالے گا تو ہم آنکھیں نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 6 جہاز گرا کر غرور خاک میں ملا دیا، ہمارے شاہینوں نے بتایا جہاز اور ٹیکنالوجی ناقابل تسخیرنہیں ہوتی، بھارت کے کروڑوں ڈالر سے خریدے گئے جہاز کباڑخانے کی زینت بن گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں