بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ضروری نہیں ہر کوئی سیاست کے لیے سعودی عرب جائے: وزیر داخلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہر کوئی جاتا ہے۔ ضروری نہیں ہر کوئی سیاست کے لیے سعودی عرب جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان سے فرار عناصر دوبارہ داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ عناصر پاکستان میں داخل ہو کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں میں ایک جذبہ بیدار ہوچکا ہے۔ سیکیورٹی ادارے جانتے ہیں دشمن سے کیسے نمٹنا ہے۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے ان کا کہنا تھا کہ وہ اقرار کرچکا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے ملک میں انتشار پیدا نہ کریں۔ انتشار کی سیاست کرنے سے دشمن کو فائدہ ہوگا۔ ’یہ وقت ٹانگیں کھینچنے کا نہیں، ایک دوسرے کا بازو پکڑنے کا ہے‘۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شریف خاندان کے سعودی عرب جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر کوئی جاتا ہے۔ ’میں بھی گیا تھا، ضروری نہیں ہر کوئی سیاست کے لیے سعودی عرب جائے‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں