اسلام آباد : وزیر داخلہ احسن اقبال کا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر کہنا ہے کہ خان صاحب سڑکوں پہ نکلنے کے علاوہ کر کیاسکتے ہیں ؟ ہر بات پر صرف ایک ہی دھمکی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے سربراہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر بات پر صرف ایک ہی دھمکی، خان صاحب سڑکوں پہ نکلنے کے علاوہ کر کیاسکتے ہیں ؟
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور عدلیہ کوبچانے کیلئے عوام کوسڑکوں پرلاؤں گا، جتنا صفائی پیش کرنے کا موقع نوازشریف کو ملا اتنا کسی کو نہیں ملا۔
انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو کئی مواقع دیئے، نوازشریف عدلیہ مخالف بیانات دے کر توہین عدالت کررہا ہے، 1997میں نوازشریف اور ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، مافیا کی طرح نوازشریف نے پیسے دے کر کوئٹہ بینچ ججز سے فیصلہ لیا تھا ، نوازشریف کو 300ارب روپے کے جواب دینے ہیں۔