بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

دھرنےاورتحریکوں کا نہیں‘ آگےبڑھنےاورترقی کرنےکاوقت ہے‘ احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت دنیا میں تیزترین ابھرتی معیشتوں میں شمار ہونے لگی ہے، دھرنے اورتحریکوں کا نہیں‘ آگے بڑھنے اورترقی کرنے کا وقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے دارالحکومت مسقط میں پاکستان برادری سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر یہ وقت دھرنوں اور تحریکوں کا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن ملک میں انتشار پیدا کرکے ہماری ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ہمیں ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنا ہے یہ وقت انتشار کی سیاست کا نہیں ہے، دشمن ہماری ترقی کو انتشار پیدا کرکے روکنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے 2018 کے انتخابات کے حوالے سے خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

احسن اقبال نے سی پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کے حوالے سے کہا کہ سی پیک ہمارا مستقبل ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

وزیرداخلہ نے کہا پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے اور ملک میں اربوں ڈالر کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں جو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں