اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ہرشخص کا جمہوری حق ہے لیکن بعض عناصرناموس رسالت کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے.
وزیرداخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جہاں وزیر داخلہ نے اعلیٰ افسران کو ریڈ زون میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے اندرونی استحکام لازمی ہے.
وزیر داخلہ نے کہا کہ ناموس رسالت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور کسی بھی شخص یا گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی چنانچہ ریڈ زون اور ڈپلو میٹک انکلیو میں سیکیورٹی الرٹ رکھی جائے.
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج سےعالمی سطح پرملکی ساکھ متاثر ہوتی ہے اور تشدد کی سیاست اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہے اس لیے دشمن قوتوں کے ایجنڈے کا ادراک وقت کا تقاضا ہے.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔