اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پانچ سال پہلےکےمقابلےمیں آج کا پاکستان زیادہ محفوظ اورپرامن ہے‘ احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

ہیوسٹن : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان وہ نہیں جورات کو ٹاک شوزمیں نظرآتا ہے، ہماری حکومت کا بحران رات 8 سے شروع ہو کر12 بجےختم ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں وزیرداخلہ احسن اقبال نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دوسری جمہوری حکومت مدت پور ی کرنے جا رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ 5سال پہلے کے مقابلے میں آج کا پاکستان زیادہ محفوظ اورپرامن ہے، ملک میں 11 ہزارمیگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ امریکہ سے تعلقات اعتماد کی بنیاد پراستوارکرنا چاہتے ہیں، ہمیں امریکہ سے بھیک نہیں چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم نے آج تک امریکہ کو ڈویلپمنٹ پارٹنرنہیں بنایا، امریکہ سے چند میزائل یا ایف 16 طیاروں کے سوا کچھ نہیں مانگا۔

وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عدالتوں کااحترام کرتے ہیں جب فیصلے متنازع ہوں گے توبات ہوگی۔


ہمیں امداد نہیں برابری کی سطح پرعزت اور وقارچاہیے‘ احسن اقبال


خیال رہے کہ دو روز قبل وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا تھا کہ ہزاروں جانوں کی قربانی سے پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف چاہتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں