اشتہار

محرم کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ماہ محرم میں علمائے کرام امن و امان کا پرچار کریں اور حکومت سے مکمل تعاون کرتے ہوئے نفرت آمیز تقاریر اور اشتعال انگیز نعرے بازی سے اجتناب برتیں تاکہ اس ماہ مقدس کی تمام تر برکتوں کو سمیٹ سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے مہینے میں جلوس اور مجالس کے لیے حفاظتی اقدامات سے متعلق سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ کو سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ محرم میں ملک بھر میں 32720 اضافی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جب کہ حساس مقامات کی فضائی نگرانی کے علاوہ جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نظر رکھی جائے گی۔

- Advertisement -

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر داخلہ نے سیکیورٹی اداروں کو جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے مربوط حکمت عملی بنانے کا حکم دیتے ہوئے، سیکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو علماء کرام سے مضبوط روابط قائم رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر کڑی نظررکھی جائے اور کمیونٹی پولیسنگ کے عمل کو متحرک اور منظم کرنے کی اشد ضرورت ہے ساتھ ہی تمام کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب کا ہے اور پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا جہاں تمام مذہبی رسومات کو ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے چنانچہ کسی کو بھی ملکی تشخص کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں