جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

طلبا کی سوشل میڈیا پرانتہا پسندانہ مواد تک رسائی کو روکنا ہوگا، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ طالب علموں کا انتہا پسند تنظیموں سے تعلق تشویش کا باعث ہے جس کی بنیادی وجہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے دہشت گردوں کا طلباء تک بآسانی رسائی حاصل کرنا ہے جس کا سدباب کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے.

وہ 70 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اور جامعات کے طلباء میں علامی دہشت گرد تنظیموں کے اثر و رسوخ بذریعہ سوشل میڈیا پر سیر حاصل گفتگو کر رہے تھے.

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اطلاعتی انقلاب کے بعد سوشل میڈیا پرنیا محاز کھل گیا ہے لہذا طلباء کی انتہا پسندانہ مواد تک رسائی کے سدباب کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی کیوں کہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے.


 طلباء میں بڑھتی انتہا پسندی، جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی میں حفاظتی اقدامات سخت


انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف بیانیہ تشکیل دینے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا اور اس امر کو یقینی بنانا ہوگا کہ نوجوان سوشل میڈیا کا مثبت مقاصد کے لیے استعمال کریں اوراسلام اور پاکستان کے وژن کے تناظرمیں امن کی اہمیت کو اجاگر کریں.

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ جامعات میں طلبہ کو اظہارخیال کے مواقع ملنے چاہئیں اوراساتذہ طلبہ کی فکر و نظریہ سازی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں جس کے لیے طلبہ کے قائدانہ صلاحتیں نکھارنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیے جائیں اورجامعات میں طلبہ کی کیریئر کونسلنگ کیلئے نظام قائم کیا جائے.


 سوشل میڈیا پر بلاتصدیق پوسٹ سے انتہا پسندی پھیل رہی ہے، ماہرین


وفاقی وزیر داخلہ نے جامعات کے چانسلر سے مشاورت کے بعد اس بات کا بھی اعلان کیا کہ 21 ستمبر کو پاکستان کی ہر جامعہ میں عالمی دن برائے امن منایا جائے گا جس کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں