اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ن لیگی رہنما احسن اقبال نےوفاقی وزیرمراد سعیدکو قانونی نوٹس بجھوادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ن لیگی رہنما احسن اقبال نے وفاقی وزیر مراد سعید کو لیگل نوٹس بجھوا دیا، جس میں کہا گیا مراد سعید بے بنیاد الزام لگانے پر غیر مشروط معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے پر مراد سعید کے خلاف دس ارب ہرجانے کا دعوای دائر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ملتان سے سکھر موٹر وے منصوبے میں رشوت کے الزامات پر وفاقی وزیر مراد سعید کو لیگل نوٹس بجھوا دیا ، احسن اقبال نے اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے توسط سے مراد سعید کو نوٹس بھجوایا۔

جس میں کہا گیا مراد سعید نے احسن اقبال پر فرنٹ مین کے ذریعے 70 بلین کی رشوت لینے کا الزام لگایا ،بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا مراد سعید بے بنیاد الزام لگانے پر غیر مشروط معافی مانگیں، دنوں میں معافی نہ مانگنے پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ، معافی نہ مانگنے پر مراد سعید کے خلاف دس ارب ہرجانے کا دعوای دائر کیا جائے گا۔.

مزید پڑھیں : مراد سعید نے احسن اقبال کی اربوں کی کرپشن بے نقاب کردی

یاد رہے وزیرمواصلات مراد سعید نے سابق وزیرمواصلات احسن اقبال کے خلاف این ایچ اے کے منصوبہ میں70 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت سامنے لے آئے تھے۔۔

مراد سعید نے احسن اقبال اور مبینہ فرنٹ مین جاویدصادق سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا احسن اقبال بتائیں ملتان سکھرموٹروے کی ڈیل کرانے  والا کون تھا۔ کیاجاوید صادق غیرملکی کمپنی کاایجنٹ اور آپ کافرنٹ مین نہیں تھا؟ کیا جاوید صادق احسن اقبال کو غیرملکی کمپنی میں نہیں لے کر گئے۔

وزیرمواصلات نے مزید کہا تھا جس معاہدے سےانکارکیاگیا، اس پراحسن اقبال کےدستخط کیوں؟ احسن اقبال نے معاہدے پر وزیر مواصلات بن کر دستخط  کیوں کیے؟ 259 ارب کا پی سی ون 300 ارب میں کیسے بدلاگیا؟ اور پی سی ون کی منظوری میں کابینہ اورلاڈیپارٹمنٹ کو کیوں لا علم رکھاگیا؟

مرادسعید کا کہنا تھا سابقہ حکومت کہتی ہے کہ یہ منصوبہ سی پیک کے لئے شروع کیا جانا تھا، جب ڈیل کی گئی اس وقت سی پیک منصوبہ شروع ہی نہیں ہوا تھا۔

مزید پڑھیں :ملتان سکھر موٹروے میں ن لیگ کے بڑے گھپلوں کےثبوت موجود ہیں، مرادسعید

اس سے قبل  وزیرمواصلات مرادسعید نے میڈیا بریفنگ میں ملتان سکھرموٹروے منصوبے میں ن لیگ کی کرپش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف، احسن اقبال،جاویدصادق نےکمپنی سےمعاہدہ کیا، ن لیگ نے بڑے منصوبےکمیشن کےحصول کیلئےشروع کئے اور حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سےمنصوبےکی لاگت بڑھی۔

مراد سعید  نے کہا تھا کہ  ن لیگ حکومت نے ملتان سکھر موٹروے میں قومی خزانے کو کم از کم ساٹھ سے ستر ارب روپے کا نقصان پہنچایا، بڑے گھپلے کے ثبوت موجود ہیں، گھپلے کے مرکزی کردار احسن اقبال اور جاوید صادق ہیں، ن لیگ نے جاوید صادق کو فرنٹ مین کی حیثیت سے رکھا، پاکستان کے پیسے کو بے دردی سے  لوٹاگیا، نیب کے پاس جانے والے مقدمات کی تفصیلات جانناچاہتے ہیں۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں