جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عمران خان کی جانب سے احسن اقبال کیلئے گلدستہ، پی ٹی آئی وفد کی اسپتال آمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کا وفد احسن اقبال کی عیادت کے لیے سروسزاسپتال پہنچا، فواد چوہدری اور ابرارالحق نے عمران خان کی جانب سے وزیر داخلہ کو گلدستہ دیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ابرار الحق اور فواد چوہدری وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کیلئے لاہور کے سروسز اسپتال آئے انہوں نے وزیرداخلہ کے بیٹے سے احمد اقبال سے ملاقات کی۔

وفد نے عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہچایا اور احسن اقبال کیلئے صحت کی دعا اور گلدستہ دیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تمام اختلافات کے باجود ہم سیاسی تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔

- Advertisement -

ہم سیاسی اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سیاسی عمل کو بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ آئندہ الیکشن مہم پرامن طریقے سے آگے بڑھے۔

اس موقع پر ابرار الحق نے کہا کہ سیاسی کارکنان چاہے وہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ان کو چاہیے کہ لوگوں کے جذبات کا خیال رکھیں تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری دعائیں احسن اقبال کے ساتھ ہیں اللہ پاک ان کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔ علاوہ ازیں احسن اقبال کی عیادت کے لئے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈی جی رینجر نے بھی سروسز اسپتال کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، ان کو سرجیکل آئی سی یو سے وی وی آئی پی کمرہ نمبر ایک میں شفٹ کردیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق حالت اب مکمل طور پرخطرے سے باہر ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو نارووال میں کارنر میٹنگ کے دوران گولی لگنے کا واقعہ پیش آیا تو ان کو انتہائی سخت حفاظتی حصار میں سروسز اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا تھا۔

سروسز اسپتال میں سینئر پروفیسرز اور سرجنز نے وزیر داخلہ کے آپریشنز کئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق گولی احسن اقبال کی کہنی میں لگی جس کے باعث کہنی شدید متاثر ہوئی، بورڈ کے مطابق سرجری کافی حد تک مکمل کر لی گئی ہے جبکہ سرجنز کے مطابق گولی بازو سے ہوتی ہوئی پیٹ میں گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں