پشاور: ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چندمایوس عناصرملک میں منفی خبریں پھیلارہےہیں‘ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں ایف سی جوانوں کی شاندارپاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ پریڈ میں نوسوپچیس اہلکاروں نے عملی تربیت کاشاندارمظاہرہ کیا جس کے بعد وزیرداخلہ احسن اقبال نےایف سی جوانوں سےحلف لیا۔
پاسنگ آؤٹ میں بینڈز کا شاندار مظاہرہ کیا گیا‘ شبقدر ہیڈکوارٹر میں ایف سی کے جوانوں نےپریڈ کی اوروزیرداخلہ احسن اقبال کوسلامی دی۔وزیرداخلہ نےپریڈکامعائنہ کیا۔ وزیرداخلہ نے دہشت گردی سمیت ہرمحاذپرلڑنےکی تربیت حاصل کرنے والے ایف سی اہلکاروں سےحلف لیااورانعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے‘ اس مرتبہ ریکارڈتعدادمیں پاکستان میں غیرملکی سیاح آئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال سب کےسامنےہے ‘ عالمی ٹیمیں پاکستان کادورہ کررہی ہیں،میدان آبادہورہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماراعزم ہےپاکستان کوقائد اعظم کاپاکستان بنائیں گے‘پاکستان آگےبڑھ رہاہے،جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور انشااللہ پاکستان دہشت گردی کوشکست دےگا۔
برادر ملک چین سے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین اورپاکستان کےتعلقات دیوارچین جتنےمضبوط ہیں‘پاک چین دوستی ستاروں سےبلند ہے۔ یہ بھی کہا کہ چین سےدوستی پرفخرہے،راہداری منصوبہ ہماری دوستی کی دلیل ہے۔