جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’چین نے کہنے کی کوشش کی تھی کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں نہ لایا جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ کو کہنے کی کوشش کی تھی کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا تجربہ نہ کیا جائے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مجھے ذاتی طور پر علم ہے کہ چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ کو کہنے کی کوشش کی تھی کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لائے کا تجربہ نہ کیا جائے کیونکہ اس سے سی پیک اور پاکستان کو نقصان ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ چین کے خدشات پر اس وقت کی اسٹبلشمنٹ نے کہا کہ آپ تسلی رکھیں جو بھی آئے گا ہم اس کو ٹھیک رکھیں گے اور وہ سی پیک ٹھیک چلائے گا لیکن پی ٹی آئی چیئرمین نے ملک میں تباہی پھیلائی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سی پیک کو دانستہ نقصان پہنچایا گیا، اس سے متعلق غیر ذمے دارانہ الزامات لگائے اور منصوبے منجمد رکھے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ وہ ملک جس نے اس وقت پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جب آپ کا سرمایا کار آنے کو تیار نہیں تھا اس کو آپ اسکینڈلائز کریں گے اور اس کا کیا ردعمل ہوگا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں