The news is by your side.

Advertisement

‏’احسن اقبال کا مجھ پر لگایا گیا الزام غلط ہے‘‏

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کوبجٹ درست نہیں لگتا تنقید ضرور کرے ‏ہمیں اعتراض نہیں لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں کہ یکطرفہ بھاشن دےکراسمبلی سےچلےجائیں۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ احسن ‏اقبال کا یہ الزام کہ ہلڑبازی کو لیڈ کر رہا تھا غلط ہے اپوزیشن کا بجٹ پر اعتراض اور تنقیدحق ‏ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن بجٹ پیش کیا جا رہا تھا اپوزیشن کارویہ سب نےدیکھا اسمبلی میں ‏اپوزیشن نےایسی زبان استعمال کی جوپارلیمانی نہیں اپوزیشن کےرویےکی وجہ سےحکومتی ارکان ‏مشتعل تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قائدایوان کو بولنے نہیں دیاجاتا اور اپوزیشن ہلڑبازی کرتی ہے، ‏اپوزیشن ارکان خودبات کر کے چلےجاتےہیں یاہلڑبازی کرتےہیں اپوزیشن کوبجٹ درست نہیں لگتا ‏تنقید ضرور کرے ہمیں اعتراض نہیں لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں کہ یکطرفہ بھاشن دےکراسمبلی ‏سے چلےجائیں۔

انہوں نے کہا کہ راناتنویر کا ایجنڈا معاملات کو الجھانا ہے تو پھر اور بات ہے کئی بارکوشش کی ‏ایسا راستہ نکالا جائے کہ دونوں طرف سےبات ہو سکے مجھےاپنی پارٹی میں تنقیدکا سامنا کرنا پڑتا ‏ہے میں تومعاملات سلجھانے کی کوشش کرتا ہوں الٹا مجھ پر الزام لگا دیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں