اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

چائے کم پینے کے حکومتی مشورے پر احسن خان کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے شہباز حکومت کی جانب سے عوام کو چائے کم پینے کے مشورے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر احسن خان نے اسٹوری پر لکھا کہ ”لیکن میں تو چائے سے پیار کرتا ہوں اور دن میں کم از کم چار بار پیتا ہوں۔“

احسن خان کا چائے کی پیالیاں کم کرنے سے انکار

- Advertisement -

رواں ماہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے قوم سے چائے کم پینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ادھار لے کر چائے امپورٹ کرتے ہیں جس سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک چائے کی پیداوار میں خود کفیل نہیں ہو جاتے قوم چائے کی ایک ایک دو دو پیالیاں کم کر دیں۔

احسن اقبال کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے فوری طور پر ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ ہر کوئی وفاقی وزیر کا بیان مسترد کرتا نظر آیا۔

بعض صارفین نے کہا کہ ہم ایک وقت کا کھانا چھوڑ سکتے ہیں لیکن چائے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں