اپنے ایک پرانے انٹرویو کی وجہ سے انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے پاکستانی اداکار احسن خان نے اس ویڈیو کو نئے انداز میں بنایا ہے۔
پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے ٹوئٹر ٹرینڈنگ پر ٹرینڈ کرنے والے اپنے ایک دلچسپ بیان کو ری کریئیٹ کیا ہے۔
احسن خان کی ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو اچانک وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ برطانوی لہجے میں بات کرتے ہوئے اپنا تعارف کرواتے ہیں اور خود کو برٹش ایشیائی اداکار قرار دیتے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک برٹش ایشیائی اداکار ہیں، وہ زیادہ تر پاکستان میں کام کرتے ہیں اور وہ یہاں اور وہاں (پاکستان اور برطانیہ) دونوں جگہ رہتے ہیں۔
اس انٹرویو کے خوب وائرل ہونے اور خود پر میمز بننے کے بعد احسن خان نے اس انٹرویو کو ری کریئیٹ کیا ہے جس میں انہوں نے یہی پرانے جملے دہرائے ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی احسن خان نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں یہاں اور وہاں دونوں جگہ رہتا ہوں، اب یہ جملہ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
ان کی اس ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ خود پر بننے والی میمز کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔