بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

احسان مانی کی وزیراعظم پاکستان سے اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد ممبر گورننگ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ چیئرمین منتخب ہوا تو وزیراعظم عمران خان کی توقعات پر پورا اتروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سےنامزد ممبر پی سی بی گورننگ بورڈاحسان مانی کی ملاقات ہوئی جس میں کرکٹ بورڈ سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ احسان مانی نے وزیراعظم کی جانب سےاعتماد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ گورننگ بورڈ کےدیگر ارکان سے رابطےکررہاہوں تاکہ وہ لوگ چیئرمین پی سی بی کے انتخاب میں میرا ساتھ دیں، اگر کامیاب ہوا تو وزیراعظم کی توقعات پر پورا اتروں گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کااجلاس 31 اگست سے 7 ستمبر کے درمیان ہو گا جس میں چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کیاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید، ذاکر خان، جاوید میاندادکو اہم ذمےداریاں ملنےکا امکان ہے جبکہ پاکستان سپرلیگ کے لیے بھی نیا چیئرمین مقرر کیا جائے گا جس کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز مالکان سے مشاورت کے بعد نئے چیئرمین کی تعیناتی کا فیصلہ ہوگا، ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹریکچر کو بہتر بنانا پی ایس پی کے یئرمین کی اولین ترجیح ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں