اشتہار

علیم ڈار کے بعد امپائر احسن رضا نے بھی ریکارڈ بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستانی امپائر علیم ڈار کے بعد امپائر احسن رضا نے بھی ریکارڈ بنالیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی امپائر احسن رضا نے سب سے زیادہ ٹی 20 میچز میں امپائرنگ کا ریکارڈ بنالیا، پاک زمبابوے دوسرا ٹی 20 احسن کے کیریئر کا 50واں میچ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے علیم ڈار نے احسان رضا کو مومینٹو پیش کیا۔

- Advertisement -

امپائر احسن رضا کا کہنا ہے کہ کبھی ایسا نہیں سوچا تھا، پی سی بی کا شکر گزار ہوں، ٹی 20 میں امپائرنگ کرنا مشکل ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی امپائر علیم ڈار نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی شہرت یافتہ اور باصلاحیت امپائر علیم ڈار نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے ون ڈے میں ریکارڈ210 میچ سپروائز کرکے عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔

راولپنڈی میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے علیم ڈار کے کیرئیرکا دو سو دسواں ون ڈے ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقی امپائرروڈی کرٹزن کا دوسونو میچ سُپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑا ہے۔

علیم ڈار کا کہنا تھا کہ ریکارڈ بنانے پر بہت خوشی ہے۔ اہلخانہ، پی سی بی اور مداحوں کو شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کی سپورٹ کے بغیریہ کامیابی ناممکن تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں