بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

عمران خان الیکشن سے متعلق سیاسی سرکس نہ لگائیں، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان خود فیصلہ کرکےگئے تھے کہ اگلا الیکشن نئی مردم شماری کےبعد ہوگا، اب انہیں سیاسی سرکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ وقت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنےکا نہیں بلکہ یکجہتی کا ہے ہمیں آج کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے مگر معاشی دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ، افراتفری اور بحران پیدا کرنیوالے پاکستان کیساتھ دشمنی کررہےہیں، معیشت کی بہتری کے بغیر ہم غیرملکی قرضوں کے بوجھ سے نکل نہیں سکتے۔

سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان خود فیصلہ کرکےگئے تھے کہ اگلا الیکشن نئی مردم شماری کےبعد ہوگا،نئی مردم شماری کا کام شروع ہوچکا،نتائج تیس اپریل کو آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے اپنی اور مریم نواز کی وطن واپسی کیلئے تجاویز طلب کرلیں

انہوں نے بتایا کہ اسکےبعد نئی حلقہ بندیاں شروع ہونگی یہ ساراعمل اگست تک مکمل ہوگا، الیکشن وقت پر ہونے کے لئے کسی قسم کا سرکس لگانےکی ضرورت نہیں،سیاسی کرتب سے الیکشن نہیں ہوگا آئین کےمطابق ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر احسن اقبال نے کہا کہ شکریہ عمران خان ہم تو چاہتے تھے کہ آپکی حکومتیں ختم ہوں آپ تو خود کررہےہیں،آپ کا ہدف تو وفاقی حکومت کو ختم کرنا تھا مگر آپ نےتو اپنی ہی حکومت ختم کردی۔

ملکی معاشی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے بغیر ہم غیرملکی قرضوں کے بوجھ سے نکل نہیں سکتے،پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے ہمیں ایکسپورٹ کا انجن پوری اسپیڈ سے شروع کرنا ہوگا، اس کے لئےہمیں تیزی کیساتھ ایکسپورٹ کو 32ارب ڈالر سے 100ارب ڈالر پر لےجانا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں