منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

اے آئی روبوٹ نے پیچیدہ سرجری کر کے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں اے آئی (مصنوعی ذہانت) روبوٹ کی جانب سے کامیاب سے انجام دی گئی پیچیدہ سرجری موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جان ہاپکنس یونیورسٹی میں ریسرچرز نے روبوٹ کو تربیت دی اور اسے ڈاکٹروں کی جانب سے کی گئی سرجری کی ویڈیوز دکھائیں جن کی مدد سے اس نے کامیاب سرجری کر کے ڈاکٹروں کو حیران کیا۔

ریسرچرز کے مطابق مستقبل میں انسانی مداخلت کے بغیر روبوٹ خود سے سرجری کر سکیں گے۔ انہوں نے روبوٹ کو طبی زبان سیکھانے کیلیے اپنے ماڈل میں چیٹ جی پی ٹی کو بھی شامل کیا ہے۔

- Advertisement -

سینئر مصنف ایکسل کریگر نے کہا کہ اس ماڈل کا ہونا واقعی جادوئی ہے اور ہم صرف یہ کرتے ہیں کہ اسے کیمرہ ان پٹ فیڈ کیا جائے اور یہ سرجری کیلیے درکار روبوٹک حرکات کا اندازہ لگا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے یہ میڈیکل روبوٹکس کی دنیا میں ایک اہم قدم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں