بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پنجاب: ایڈز کا موذی مرض بے قابو، 21 شہریوں میں‌ تشخیص

اشتہار

حیرت انگیز

کوٹ مومن: خادم اعلیٰ کا صحت مند پنجاب موذی بیماریوں کی لپیٹ میں آگیا، فری ہیپاٹائٹس کیمپ کے دوران 21 شہریوں میں ایڈز کے مرض کی تشخیص ہوئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق چک عمرانہ میں ہیپاٹائٹس کے لیے لگائے جانے والے فری کیمپ میں ٹیسٹ کے دوران 21 افراد میں ایڈز کے موذی مرض کی تصدیق ہوئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق ایڈز سے متاثرہ مریضوں کے کوائف جمع کرلیے تاکہ ان کا حکومتی پروگرام کے تحت علاج کیا جاسکے، کیمپ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی لگائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب جنہیں خادم اعلیٰ کا لقب ملا ہوا ہے وہ اپنے صوبے میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے دیگر حکومتوں کو چیلنج دیتے نظر آتے ہیں مگر صورتحال اس کے برعکس سامنے آئی۔

مزید پڑھیں: عطائی ڈاکٹروں کی وجہ سے چنیوٹ میں ایڈز کا بدترین پھیلاؤ

یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں پنجاب کے علاقے چینوٹ میں ایڈز کے 57 کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے 17 افراد موذی مرض کی وجہ سے ہلاک بھی ہوئے تھے۔

چینوٹ میں بھی محکمہ صحت کی جانب سے ہیپاٹائٹس کا کیمپ لگایا گیا تھا تو وہاں 70 افراد کے ٹیسٹ میں سے 42 میں ایچ آئی وی کا رزلٹ مثبت آیا جس کے بعد ضلعی حکومت سمیت صوبائی حکومت بھی حرکت میں آگئی تھی۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مرض جنسی تعلقات کی وجہ سے نہیں بلکہ خون کی غیر محفوظ منتقلی، عطائی ڈاکٹروں کی طرف سے ایک ہی سرنج کو بار بار استعمال کرنے اور حجام کی دکانوں پر موجود بلیڈ کے بار بار استعمال کرنے کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں