اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ، اعصام الحق فائنل میں پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹینفورڈ: پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور ان کے جوڑی دار راجیو رام نے ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے جوڑی دار راجیو رام نیوپورٹ میں ہونے والے ہال آف فیم ٹینس چیمئن شپ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں

اس جوڑی نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے سام گروتھ اور بھارتی حریف لینڈرپیس کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی، میچ کا فیصلہ 3 سیٹ کے بھرپور مقابلے میں ہوا، اعصام اور ان کے امریکی پارٹنر راجیو رام کو ابتدائی سیٹ میں 6-4 سے شکست کا سامنا رہا تاہم ٹاپ سیڈ جوڑی نے بہترین کھیل پیش کر مدمقابل کو فائنل کی ریس سے باہر کردیا۔

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے امریکی پارٹنر راجیو رام چیمپئن ٹرافی سے بس ایک میچ کی دوری پرہیں جس کے لیے ان کا سامنا کل آسٹریلوی جوڑی میٹ ریڈ اور جون پیٹرک اسمتھ سے ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں