ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، نئے قرضے کی منظوری کے بعد پاکستان کے لیے اے آئی آئی بی کی مجموعی معاونت 75 کروڑ ڈالرز ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، قرض کی منظوری کرونا وائرس سے متاثر معیشت کی بحالی کے لیے دی گئی ہے۔

منظور کیا جانے والا 25 کروڑ ڈالر قرضہ حکومت پاکستان کو رائز پروگرام کے تحت فراہم کیا جائے گا، نئے قرضے کی منظوری کے بعد اے آئی آئی بی کی مجموعی معاونت 75 کروڑ ڈالرز ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس کے معیشت پر اثرات سے متعلق رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال میں زرمبادلہ کے ذخائر گھٹ سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق لاک ڈاؤن سے فیکٹروں اور کاروباروی طبقے کا کیش فلو متاثر ہوا، یہی صورتحال جاری رہی تو کمپنیوں کا دیوالیہ نکل سکتا ہے، کمپنیاں دیوالیہ ہونے سے بینکوں کی آمدنی متاثر ہوگی جبکہ کاروبار بند ہونے سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی ترقی کی شرح اور بجٹ متاثر ہوگا، عوام کی قوت خرید کم ہونے سے جی ڈی پی متاثر ہوگی اور کمپنیوں کی آمدنی میں کمی سے بے روزگاری بڑھے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں