اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اعجاز اسلم پیٹرول پمپ پر کام کرنے والی باہمت خاتون کے معترف، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم کو پیٹرول پمپ پر کام کرنے والی خواتین نے متاثر کردیا اور وہ ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

اداکار کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک خاتون پیٹرول پمپ پر کام کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اعجاز اسلم نے خاتون سے فیول بھروانے کے بعد ویڈیو بناتے بنائی اور خاتون سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں آپ کو اس طرح محنت سے کام کرتا دیکھ کر بہت خوش ہوں یہ بہت اچھی بات ہے ، خوش رہیں، آپ پاکستان کی دیگر خواتین کی بھی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

اعجاز اسلم نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ عوامی مقامات پر کام کرنے والی ان باہمت اور تعلیم یافتہ خواتین کو اپنے گھر کی آمدنی میں حصہ ڈالتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہوں، خوش رہیں اور یونہی دوسروں کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں، خدا آپ کو سلامت رکھے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اسے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aijaz aslam (@aijazzaslamofficial)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں