تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

اعجاز اسلم ’ہالی ووڈ‘ پہنچ گئے، تصاویر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم ہالی ووڈ پہنچ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکار اعجاز اسلم کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہالی ووڈ کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار اعجاز اسلم آج کل انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں کے ساتھ امریکا میں موجود ہیں۔

اُنہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر لاس اینجلس سے سان فرانسسکو جاتے ہوئے بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اعجاز اسلم کے ساتھ فہد مصطفٰی، فیضان شیخ، عاصم اظہر اور ایاز سمو کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ لاس اینجلس سے سان فرانسسکو تک سفر6 گھنٹے طویل تھا لیکن دوستوں کے ساتھ وقت اچھا گزرا۔‘

اعجاز اسلم کی تصاویر اور ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے کہ اور ان کی تصاویر کی تعریف کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اعجاز اسلم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نند‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

Comments