تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

’میں ادھار کے کپڑوں میں بھی اچھی لگتی ہوں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ کی گزشتہ قسط کا سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں اسامہ خان (شہروز)، ماریہ وسطی (زینب)، انمول بلوچ (اشنا) ، صرحا اصغر (صدف)، ساجد حسن (وہاب)، سلمان سعید (سفیان)، روبینہ اشرف (نائمہ)، جویریہ عباسی (مہناز) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کے ایک سین میں شہروز کی والدہ نائمہ اشنا کی تعریف کررہی ہوتی ہیں اس دوران شہروز آجاتے ہیں اور پھر سے اشنا اور ان کے درمیان نوک جھونک شروع ہوجاتی ہے۔

اشنا نائمہ سے کہتی ہیں کہ ’مجھے یہ جیولری اچھی لگ رہی ہے میں خود آُپ کو پہنا دیتی ہوں اس پر نائمہ کہتی ہیں کہ میں نے یہ اپنے لیے نہیں بلکہ آپ کے لیے منگوائی ہے۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’آج آپ پہلی بار میرے گھر سے میری بیٹی کے طور پر تیار ہوکر تقریب میں جارہی ہیں تو میں چاہتی ہوں کہ آج آپ کچھ اچھا پہنے۔‘

نائمہ اشنا سے جیولری پہننے کا اصرار کرتی ہیں وہ ابھی جیولری پہن ہی رہی ہوتی ہیں کہ شہروز وہاں آجاتے ہیں۔‘
شہروز کی والدہ ان سے تقریب میں جانے کا کہتی ہیں جس پر وہ منع کردیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں کسی کو جانتا نہیں ہوں تو میرے جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اس کے بعد نائمہ وہاں سے چلی جاتی ہیں۔‘

شہروز اشنا پر طنز کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ویسے ادھار کی جیولری تم پر بہت اچھی لگتی ہے، اشنا بھی فوری جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ یہ تو اپنی اپنی شخصیت کی بات ہے کہ میں ادھار کے کپڑوں میں بھی اچھی لگتی ہوں اور آپ اپنے خود کے برانڈڈ کپڑوں میں بھی اچھے نہیں لگتے۔

اشنا کی جانب سے یہ جواب ملنے کے بعد شہروز وہاں سے چلے جاتے ہیں۔

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ پیر سے جمعرات رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں