تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فیروز خان نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار فیروز خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ’مرر‘ کے سامنے خصوصی پوز دیے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا کسی کی نہیں، کوئی انڈسٹری کسی کی نہیں اور کوئی ڈیسک کسی کی نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)

فیروز خان نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’مقصد حاصل کرو، کہانی ختم۔‘

اداکار نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک ان کے لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں، ایک مداح نے لکھا کہ ’کیپشن کا بہت گہرائی میں ہے۔

دوسرے مداح نے لکھا کہ ‘تصویر اچھی ہے لیکن کیپشن۔‘ تیسرے صارف نے لکھا کہ ’اللہ ہی فیصلہ کرنے والا ہے کسی انسان کو کسی کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا۔‘

واضح رہے کہ فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے نے ان پر الزامات عائد کیے گئے تھے جس کی وضاحت انہوں نے ٹویٹر پر گزشتہ دنوں دی تھی۔

علاوہ ازیں اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ میں بھی فیروز خان، فرحان سعید، ایمان علی، عروہ حسین، سونیا حسین، گل رعنا، سہیل احمد، مرینہ خان ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں