تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

’بدتمیزی کرو گے تو میں چلی جاؤں گی‘ آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی ویڈیو وائرل

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں گلوکارہ نے کہا کہ بدتمیزی کرو گے تو میں چلی جاؤں گی۔

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکارہ کو دوران کنسرٹ مداحوں کے درمیان موجود ایک شخص کو اسٹیج سے دور رہنے کا کہتے سنا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں آئمہ بیگ ایک شخص کو اسٹیج سے پیچھے ہٹانے کا کہہ رہی ہیں اور کنسرٹ میں شریک مداحوں سے بھی اسے پیچھے ہٹانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

آئمہ بیگ نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’اگر بدتمیزی کرو گے تو میں واپس چلی جاؤں گی اور کسی ایک کی وجہ سے کنسرٹ میں موجود تمام اچھے لوگ جو شو انجوائے کرنے آئے ہیں وہ بھی انجوائے نہیں کرپائیں گے۔

آئمہ کی ناراضی کے بعد کانسرٹ میں موجود ان کے مداحوں نے ’سوری‘ کے نعرے لگائے جس پر گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کے لیے آئی ہوں تو پرفارم کرکے جاؤں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف گلوکار عاطف اسلم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کراچی کے ٹریفک جام میں پھنسے تو موٹر سائیکل پر کنسرٹ پہنچ گئے تھے۔

Comments