جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

گلوکارہ آئمہ بیگ مشکل میں آگئیں، احکامات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی نادہندہ نکلیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انکم ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والے شوبز اسٹار ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے، گلوکارہ آئمہ بیگ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے آٹھ کروڑ کی نادہندہ نکلیں۔

ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

- Advertisement -

گلوکارہ آئمہ بیگ سال دوہزار اٹھارہ سے دوہزار بیس تک کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔

آئمہ بیگ کے ذمہ ٹیکس کی واجب الادا رقم آٹھ کروڑ ہے، ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ سے ٹیکس بقایہ جات ریکور کرنے کیلئے گلوکارہ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں