تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

شہباز شگری کو دھوکہ دینے کی خبروں پر آئمہ بیگ کا ردعمل آگیا

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے سابق منگیتر شہباز شگری کو دھوکہ دینے کی خبروں اور صورتِ حال کو واضح کرنے کے لیے اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

آئمہ بیگ نے انسٹا گرام پر پوسٹ کیے گئے طویل نوٹ میں لکھا کہ میں چیزوں کو بدصورت بنانا نہیں چاہتی تھی کیوں کہ میری تربیت ایسی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: اب مجھے شادی نہیں کرنی، شہباز شگری

گلوکارہ نے کہا کہ اس معاملے میں کُودنے والے لوگ جانتے ہیں کہ کیا ہوا لیکن ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے، جو لوگ ابھی تک سوچ رہے ہیں کہ کیا ہوا وہ ایک یا دو دن میں سب دیکھ لیں گے، تب تک باتیں اور میمز بنانے میں اپنا وقت ضائع کرتے رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

خیال رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے درمیان علیحدگی کے بعد برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے الزام عائد کیا کہ گلوکارہ نے شہاز شگری کو دھوکہ دیا، آئمہ نے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ تعلقات کے باعث شہباز شگری کو چھوڑا۔

برطانوی ماڈل نے ایک وائس کال بھی لیک کی جو مبینہ طور پر آئمہ اور قیس احمد کی ہے جس میں غیر اخلاقی گفتگو کی گئی۔

Comments

- Advertisement -