جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزن 75 کلو تھا، کم کیسے کیا؟ آئمہ بیگ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ جب وہ 16 سال کی تھیں تو ان کا وزن 75 کلو تھا۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، میزبان ندا یاسر کے ایک سوال کے جواب میں گلوکارہ نے بتایا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن میرا وزن 75 کلو تھا۔

آئمہ بیگ کی یہ بات سن کر ندا یاسر حیران رہ گئیں اور کہا کہ آپ تب بچی ہوں گی۔

- Advertisement -

گلوکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بچی نہیں تھی تب 16 سال کی تھی اور کالج میں تھی، کالج میں لڑکیاں اس عمر میں بڑی فٹ لگتی ہیں تو مجھے کمپلیکس ہونا شروع ہوگیا تھا کہ ان کے ساتھ کی ساری لڑکیاں وہ کپڑے پہن رہی ہیں جو وہ نہیں پہن سکتیں۔

مزید پڑھیں: آئمہ بیگ اور شہباز شگری شادی کب کریں گے؟

ندا یاسر نے آئمہ بیگ سے سوال کیا کہ پھر کس طرح آپ نے اتنا وزن کم کیا؟

آئمہ بیگ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزن بہت مشکل سے کم کیا، ایسا کہنا نہیں چاہیے لیکن مجھے ڈینگی ہوگیا تھا اور اس کے بعد وزن دوبارہ کبھی نہیں بڑھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں